کندیاں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سیلواں میں نئے تعلیمی سال کا آغازخوشگوار ماحول میں ہوا

کندیاں گورنمنٹ بوائز ہائی  سکول سیلواں میں نئے تعلیمی سال  کا آغازخوشگوار ماحول میں ہوا

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سیلواں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز نہایت پُرجوش اور خوشگوار ماحول میں ہوااس موقع پر ڈی ای او سیکنڈری میانوالی خالد خان نے سکول کا دورہ کیا۔۔۔

 اور طلبہ کو نئے تعلیمی سال پر خوش آمدید کہا ڈی ای او خالد خان نے ہیڈماسٹر، اساتذہ کرام اور سکول کے معاون عملے کے ہمراہ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم، محنت، نظم و ضبط، وقت کی پابندی اور کردار سازی کی اہمیت پر روشنی ڈالی انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ نئے سال کا آغاز نئے عزم اور واضح اہداف کے ساتھ کریں اور اپنی محنت سے والدین، اساتذہ، ادارے اور ملک کا نام روشن کریں اس موقع پر سکول انتظامیہ اور اساتذہ نے ڈی ای او سیکنڈری میانوالی کی آمد اور طلبہ کی حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...