نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ انسان کیلئے دنیا و آخرت میں کامیابی کی دلیل ،حیدر سنگھا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ ڈویلپنمٹ کو آرڈینیشن کمیٹی کے فعال رکن سابق چیئرمیں ضلع کونسل خوشاب ملک امیر حیدر سنگھا نے کہا ہے کہ۔۔۔
نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ انسان کیلئے دنیا و آخرت میں کامیابی کی دلیل ہے ، اﷲ تعالی نے ہمیں قرآن پاک اور سیرت طیبہ کی شکل میں قیامت تک کیلئے مکمل ضابطہ حیات دیا جو پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ، جشن میلاد النبیؐ کے حوالے سے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو قرآن و سنت کی روشنی میں ہمیں زندگی کے ہر پہلو کی رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ اﷲ تعالی نے ہر فرد کے حقوق واضح فرمائے ہیں والدین، اولاد، رشتہ دار، ہمسایہ، یتیم، مسکین، حتی کہ جانوروں تک کے حقوق کا بھی خیال رکھا گیا ۔ نبی آخرحضرت محمد مصطفے ٰﷺ کی سیرت ان احکامات کی عملی مثال ہے۔ انہوں نے کہ کہ اگر ہم اپنی زندگیاں قرآن و سنت کی روشنی میں گزاریں تو دنیا کی کوے ء بھی طاقت ہمیں زیر بہیں کر سکتی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments