جھاوریاں میں ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کئی میڈیکل سٹورز کے چالان

جھاوریاں میں ڈرگ ایکٹ  کی خلاف ورزیوں پر کارروائی  کئی میڈیکل سٹورز کے چالان

شاہپور صدر (نامہ نگار) ڈپٹی ڈرگز کنٹرولر ڈاکٹر فہیم ضیاء نے ہمراہ سٹاف اعلیٰ حکام کی ہدایات پر غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ اور بغیر بل وارنٹی ادویات کی فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے جھاوریاں میں مختلف میڈیکل سٹورز پر چھاپے مارے ۔

انسپکشن کے دوران فیاض میڈیکل سٹور سے بغیر بل وارنٹی ادویات برآمد ہوئیں، جبکہ کنٹرولڈ ڈرگز کا ریکارڈ بھی مکمل نہ تھا۔ حکام نے ادویات قبضے میں لے کر میڈیکل سٹور کا چالان کر دیا، جسے مزید کارروائی کے لیے کنوینر ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کر دیا گیا۔دوسری جانب دانش میڈیکل سٹور جھاوریاں سے مختلف ادویات کے نمونے معیار کی جانچ پڑتال کے لیے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دیے گئے ، جبکہ کنٹرولڈ ادویات کا ریکارڈ مکمل نہ ہونے پر میڈیکل سٹور کا چالان کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...