حضرت محمد مصطفے ٰؐ باعث تخلیق کائنات ،صوفی آصف علی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)آستانہ عالیہ زبیر آباد شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ صوفی آصف علی نے کہا ہے کہ ہادی بر حق حضرت محمد مصطفے ٰﷺ باعث تخلیق کائنات ہیں ۔
رب کریم نے یہ پوری کائنات اپنے حبیب محمد مصطفے ٰ کیلئے خلق فرمائی اور آپ کا پوری کائنات کا ہادی بنا کر بھیجا ، ، جشن میلاد النبیؐ کے حوالے سے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں ہے کہ آپ اس وقت بھی نبی تھے جب حضرت آدم علیہ السلام ابھی پانی اور مٹی کے مراحل میں تھا ، انہوں نے کہا کہ رب العزت نے کائنات کی ہر شے کو آقا علیہ السلام کے نور سے تخلیق فرمایا اﷲ تعالٰ خود فر ماتا ہے کہ میں ایک پوشیدہ خزانہ تھا،میں نے پسند کیا کہ میں پہچانا جاؤں، میں نے اپنی پہچان کیلیے مخلوق کو پیدا کیا۔ یہ کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے کہ کائناتِ انسانی میں جس شے پر نگاہ ڈالیں، چاہے وہ انسان کا باطن ہو یا ظاہر، زمین ہو یا آسمان، جن و انس ہوں یا فرشتے ، الغرض جس شے پر نگاہ ڈالیں گے ، خیرات ِمصطفیؐ کے سوا کچھ نہیں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments