سڑکوں کی تعمیر نو کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں ،عوامی حلقے

سڑکوں کی تعمیر نو کیلئے فنڈز مختص  کئے جائیں ،عوامی حلقے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلعی صدر مقام کا حصہ ہونے کے باوجود یونیورسٹی روڈ سمیت جوہر آباد شہر کی دو اہم اندرونی سڑکات کی حکومت اور حکومتی نمائندوں کی توجہ سے محرومی پرشہریوں میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے ۔

ضلعی د فتر تعلیم تا نسیم کالونی قبرستان یونیورسٹی روڈ پر تین دہائیاں قبل ری سرفیسنگ کاکام ہوا تھا جس کے بعد اس پر ایک پائی تک خرچ نہیں کی گئی ، جبکہ حسنین پارک امام بارگاہ کو براستہ سیٹلائٹ ٹاؤن نمبر ایک ٹیکنیکل ماڈل سکول چوک مین بائی روڈ سے ملانیوالی سڑک پر کئی دہائیوں سے تعمیر و مرمت کی منتظر ہے جوہر آباد کے سماجی اور عوامی حلقوں کے مطابق شہر کی ان دونوں اہم سڑکات کو ارباب اختیار نے یکسر نظر انداز کر رکھا ہے ، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے استدعا کی ہے کہ ان دونوں سڑکوں کی تعمیر نو کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں ۔اور ان پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...