جشن عید میلاد النبیؐ بھرپور جوش و خروش سے منایا جائے گا
میانی (نامہ نگار )صدر مرکزی انجمن تاجران میانی چوہدری گلزار احمد نے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ بھرپور جوش و خروش سے منایا جائے گا۔
میانی میں شاندار جلوس نکالے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق صدر انجمن تاجران چوہدری گلزار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جشنِ عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نہایت عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں میانی میں مختلف جلوس نکالے جائیں گے ، جن کا شہری بھرپور مذہبی جذبے کے ساتھ استقبال کریں گے چوہدری گلزار احمد نے کہا کہ جلوس کے راستوں میں جگہ جگہ عاشقانِ رسول ﷺ کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی اور جلوس کے شرکاء کا شاندار انداز میں استقبال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہر کو خوبصورت انداز میں سجایا جائے گا اور اس بابرکت موقع پر محبت، عقیدت اور بھائی چارے کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments