میانوالی:چورایک لاکھ ستر ہزار مالیت کا پیٹر انجن لے گئے

میانوالی:چورایک لاکھ ستر ہزار  مالیت کا پیٹر انجن لے گئے

میانوالی (نامہ نگار)محلہ اسلام پورہ کے رہائشی شریف شہری ریٹائرڈ ایئر فورس ملازم طارق نواز خان کے رقبہ واقع نزد رورل ہیلتھ سنٹر مواز والہ سے ذریعہ آبپاشی کے لیئے نصب قیمتی پیٹر انجن مالیتی 1 لاکھ 70 ہزار روپے 27 ہارس پاور نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔

 موچھ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر متاثرہ شہری کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے بذریعہ ماہر سراغ رسانی تفتیشی افسر محمد الیاس اے ایس آئی ملزمان و پیٹر انجن کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...