17 اشتہاری مجرمان کو گرفتارکر لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے اشتہاری مجرمان کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 اشتہاری مجرمان کو گرفتارکر لیا۔
جن کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا کہ تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں سرچ آپریشنز اور پیٹرولنگ کے نظام کو مزید سخت کریں ۔اور اشتہاری مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ کریں تاکہ اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین جرائم کا خاتمہ ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments