گھریلو تقسیم کے تنازع پر دیوروں کا بھاوج پر تشدد

گھریلو تقسیم کے تنازع پر دیوروں کا بھاوج پر تشدد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گھریلو تقسیم کے تنازع پر مبینہ طور پر دیوروں نے بھاوج کو تشدد کا نشانہ بنا کر اسے زخمی کر دیا۔

115 جنوبی کی رہائشی غزالہ ناہید نے پولیس تھانہ عطا شہید کو بتایا کہ وہ اپنے دیوروں علی رضا، عثمان اور منیر کے ہمراہ مشترکہ مکان میں رہائش پذیر تھی، جہاں گھر کی تقسیم کے معاملے پر ملزمان نے انہیں گھر سے نکلنے کا کہا۔ جس پر اس نے کہا کہ وہ صبح اپنا سامان لے کر چلی جائے گی، تاہم ملزمان نے مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور سر پر اینٹ مار دی، جس سے وہ زخمی ہوگئی۔ متاثرہ خاتون نے پولیس سے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...