نوجوان پر فائرنگ ،شدید زخمی کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فون کرکے گھر سے باہر بلائے گئے نوجوان پر مبینہ طور پر جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کردی گئی۔
جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق گزشتہ شام رضوان نے عتیق الرحمن کو فون کرکے ضروری کام کے بہانے گھر سے باہر بلایا، جہاں رضوان موٹر سائیکل پر پہنچا جبکہ عقیل پہلے سے موجود تھا، بعد ازاں مبینہ طور پر عقیل کے کہنے پر رضوان نے عتیق الرحمن پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ عمران بھی دوران واردات فون پر دیگر ملزمان سے رابطے میں رہا اور مبینہ طور پر ہدایات دیتا رہا۔ واقعہ کے بعد 15 پر اطلاع دی گئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments