رشتہ طے کرانے کے بہانے رقم اور زیورات چھین کر فرار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رشتہ طے کرانے کے بہانے 5 لاکھ روپے اور دو تولے طلائی زیورات لینے کے بعد نکاح تو کرادیا گیا، مگر نکاح نامہ تھماتے ہی مبینہ طور پر رقم اور زیورات چھین کر فرار ہونے کاواقعہ سامنے آگیا۔
پولیس نے دو نامزد اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سلانوالی کے رہائشی محمد سلطان نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم ستار خان نے اس کے بیٹے اورنگزیب کے لیے رشتہ تلاش کرنے کا بتایا اور 5 لاکھ روپے نقدی اور دو تولے زیورات دینے کا مطالبہ کیا، جس پر وہ رضامند ہوگیا۔ درخواست کے مطابق 8 جولائی کو ستار خان، فوزیہ بی بی اور تین نامعلوم افراد گاڑی پر پہنچے ، ایک نامعلوم شخص جو مولوی تھا، اس نے اورنگزیب کا فوزیہ بی بی کی بیٹی سے نکاح کرایا اور نکاح نامہ درخواست گزار کے حوالے کرتے ہوئے رقم اور زیورات دینے کا کہا۔ محمد سلطان کے مطابق اس نے رقم اور زیورات والا بیگ دکھایا تو ملزمان نے مبینہ طور پر زبردستی 5 لاکھ روپے اور دو تولے زیورات چھین لیے اور گاڑی میں فرار ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments