دو ڈمپرز میں تصادم کے نتیجے میں دونوں ڈرائیور شدید زخمی

 دو ڈمپرز میں تصادم کے نتیجے میں دونوں ڈرائیور شدید زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بھلوال روڈ پر چک نمبر 30 شمالی کے قریب دو ڈمپرز میں زوردار تصادم کے نتیجے میں دونوں ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے جبکہ حادثے میں دونوں بھاری گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

 پولیس کے مطابق ڈمپرسرگودھا سے بھلوال کی جانب بجری لے کر جا رہا تھا جسے جاوید ولد امانت چلا رہا تھا، جبکہ دوسرا ڈمپر نمبر 579-LOK بھلوال سے سرگودھا آرہا تھا جسے کاشف ولد غلام صادق چلا رہا تھا۔ دونوں ڈمپرز آپس میں ٹکرا گئے ، جس کے نتیجے میں دونوں ڈرائیور زخمی ہوگئے اور انہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر حادثہ ڈرائیوروں کی مبینہ غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس پر تھانہ صدر سرگودھا پولیس نے دونوں زخمی ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...