بدمعاشی کلچر کے خاتمہ کے لیے مہم کے دوران 4 ملزم گرفتار

 بدمعاشی کلچر کے خاتمہ کے لیے مہم کے دوران 4 ملزم گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم کا ضلع سرگودھا میں بدمعاشی کلچر کے خاتمہ کے لیے جاری مہم کے دوران 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

 گرفتار ملزمان زین، ساجد شاہ، صائم اور کمیل نے سابقہ رنجش اور مقدمہ بازی کی وجہ سے فائر کر کے مضروب کیا ۔ ملزمان کی گرفتاری کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنایا گیا اور ملزمان کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ کلاشنکوف اور پسٹل 30 بور برآمد کر لیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی پی او سرگودھا کا دو ٹوک پیغام ہے کہ ضلع سرگودھا میں بدمعاشی، قانون شکنی اور ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...