بھیرہ میں بلدیاتی اداروں کی نئی حد بندی کا عمل مکمل

بھیرہ میں بلدیاتی اداروں کی نئی حد بندی کا عمل مکمل

بھیرہ میں بلدیاتی اداروں کی نئی حد بندی کا عمل مکمل میونسپل کمیٹی بھیرہ 4 اور میونسپل کمیٹی میانی 2 یونین کونسلوں میں تقسیم

 بھیرہ (نامہ نگار)نئے بلدیاتی نظام کے تحت تحصیل بھیرہ میں بلدیاتی اداروں کی نئی حد بندی اور یونین کونسلوں کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ، جس کے مطابق میونسپل کمیٹی بھیرہ کو 4 اور میونسپل کمیٹی میانی کو 2 یونین کونسلوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، جبکہ تحصیل کونسل بھیرہ 18 یونین کونسلوں پر مشتمل ہوگی۔نئی تقسیم کے مطابق زین پور، فتح گڑھ اور شیخ پور کہنہ کے علاقے میونسپل کمیٹی بھیرہ کا حصہ ہوں گے ، جبکہ گھوگھیاٹ اور پنڈ رحیم شاہ میونسپل کمیٹی میانی کے دائرہ اختیار میں شامل ہوں گے ۔اعداد و شمار کے مطابق میونسپل کمیٹی بھیرہ کی آبادی 73 ہزار 965، میونسپل کمیٹی میانی کی آبادی 30 ہزار 711 جبکہ تحصیل کونسل بھیرہ کی آبادی 2 لاکھ 78 ہزار 997 نفوس پر مشتمل ہے ۔ تحصیل بھیرہ کی مجموعی آبادی 3 لاکھ 83 ہزار 673 نفوس بتائی گئی ہے ۔نئے بلدیاتی ڈھانچے کے تحت تحصیل کونسل بھیرہ کی 18 یونین کونسلوں میں سے میونسپل کمیٹی بھیرہ اور میونسپل کمیٹی میانی کی 6 یونین کونسلوں کی تحصیل کونسل میں نمائندگی اور کردار کے حوالے سے صورتحال ابھی واضح نہیں ہو سکی، جس پر عوامی اور سیاسی حلقوں میں مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...