12ربیع الاول کوبھیرہ میں درجن جلوس نکالے جائیں گے

 12ربیع الاول کوبھیرہ میں درجن جلوس نکالے جائیں گے

12ربیع الاول کوبھیرہ میں درجن جلوس نکالے جائیں گے مذہبی، سماجی اور طلبہ تنظیموں کے کارکنان اور عاشقانِ رسول ؐ شرکت کریں گے

بھیرہ (نامہ نگار ) جشنِ میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں 12 ربیع الاول، بروز بدھ، بھیرہ شہر میں درجن سے زائد جلوس نکالے جائیں گے ، جن میں مختلف مذہبی، سماجی اور طلبہ تنظیموں کے کارکنان اور عاشقانِ رسول ﷺ بھرپور شرکت کریں گے ۔مرکزی جامع مسجد بگویہ بھیرہ سے مجلس حزب الانصار، اقرا سکول اور دارالعلوم عزیزیہ کے جلوس مفتیِ شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی اور ولی عہد صاحبزادہ آصف ابرار بگوی کی قیادت میں نکالے جائیں گے دربارِ عالیہ امیر السالکین بھیرہ سے سجادہ نشین بھیرہ اور سابق وزیرِ مملکت پیر محمد امین الحسنات شاہ اور دربارِ عالیہ امیر السالکین کے ولی عہد پیر محمد نعیم الدین الازہری کی قیادت میں دارالعلوم محمدیہ غوثیہ، جماعت جند اللہ اور انجمن طلبہ اسلام کے جلوس نکالے جائیں گے ۔انجمن فدایانِ رسول ﷺ کے جلوس کی قیادت پیر ابرار حیات شاہ، حاجی سیٹھ محمد اصغر، پیر طاہر احمد شاہ اور پیر ریحان احمد شاہ کریں گے ، جبکہ مسجد بازار والی سے انجمن غوثیہ کے جلوس کی قیادت ملک محمد صفدر عاصی، ڈاکٹر محمد ایوب اور ڈاکٹر محمد ذوالنورین کریں گے ۔اسی طرح پوور ہیلپ فورس کا جلوس شیخ علی حمزہ، حفیظ خان بلوچ اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں نکالا جائے گا، جبکہ بلوچ یوتھ کے جلوس کی قیادت ملک شیراز بلوچ اور اعجاز حسین بلوچ کریں گے ۔تمام جلوس مقررہ  سے ہوتے ہوئے چوک گنج منڈی پہنچیں گے ، جہاں مرکزی جلسہ عام منعقد ہوگا۔ جلسہ عام میں علماء کرام اور مشائخ عظام حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...