لاہور روڈ پرگاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

لاہور روڈ پرگاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

لاہور روڈ پرگاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ڈرائیور نے سڑک عبور کر رہا تھا نامعلوم شخص کو ٹکر مار دی

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)نواحی چک 84 جنوبی لاہور روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔چک 84 جنوبی لاہور روڈ پر نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور نے سڑک عبور کرتے ہوئے ایک نامعلوم شخص کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد ملزم گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے نامعلوم گاڑی اور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...