2رکنی چور گینگ گرفتار، 3 لاکھ 90 ہزار روپے برآمد
2رکنی چور گینگ گرفتار، 3 لاکھ 90 ہزار روپے برآمد ملزمان نے سولر موٹر پمپ، شمسی موٹر اور پیٹر چوری کرلئے تھے
کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں پولیس کی کاروائی، 2رکنی کہاوڑ چور گینگ گرفتار، 3 مقدمات میں چوری شدہ مال مسروقہ کی رقم 3 لاکھ 90 ہزار روپے برآمدڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی جانب سے تھانہ کندیاں کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او پپلاں حقنواز میکن کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کندیاں سب انسپکٹر خرم شہزاد اور انکی ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیا گیاجس پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کندیاں پولیس نے 2 رکنی کہاوڑ چور گینگ میں ملوث عطاء حسین ولد غلام حسین اور ساجد ولد محمد سبطین سکنائے احمد شاہ والی کو اپنی بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments