بھاگٹانوالہ :پانچ شہری لاکھوں کی نقدی، سامان سے محروم

 بھاگٹانوالہ :پانچ شہری لاکھوں کی نقدی، سامان سے محروم

بھاگٹانوالہ :پانچ شہری لاکھوں کی نقدی، سامان سے محروم چور ایک لاکھ 45 ہزار کی بیٹریاں، ٹاپ لنک اور گندم چوری کرکے لے گئے

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں چوری ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ، مزید پانچ شہری لاکھوں روپے نقدی، قیمتی سامان اور موٹر سائیکل سے محروم ہوگئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہریوں کی مدعیت میں مختلف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق لقمان کے رہائشی محمد سلیم کی دکان/جگہ سے نامعلوم چور ایک لاکھ 45 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں، ٹاپ لنک، ٹریکٹر کا سامان اور گندم چوری کرکے لے گئے ۔ 25 جنوبی سے نامعلوم ملزمان ہزاروں روپے مالیت کی سولر پلیٹیں لے اڑے ، جبکہ لالوآلی کے رہائشی حسنین کا تقریباً دو لاکھ روپے مالیت کا سولر تار سمیت قیمتی سامان چوری کرلیا گیا۔دوسری واردات میں محمد اسحاق کا 25 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے ۔ 77 جنوبی میں ایاز نامی شخص سے فصلِ کماد میں چھپے ملزمان نے مبینہ طور پر حملہ کرکے اسے قابو کیا، ہاتھ اور ٹانگیں باندھ کر پانچ لاکھ 20 ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...