نہری پانی کی باری کے تنازع پر تین افراد کا ساس بہو پر تشدد
نہری پانی کی باری کے تنازع پر تین افراد کا ساس بہو پر تشدد کپڑے پھاڑنے اور خاتون کے سر پر سوٹے کا وار کرکے زخمی کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نہری پانی کی باری کے تنازع پر تین افراد نے مبینہ طور پر ساس بہو کو تشدد کا نشانہ بنا دیا، کپڑے پھاڑنے اور خاتون کے سر پر سوٹے کا وار کرکے زخمی کرنے کا الزام، چک نمبر 162؍164 شمالی کی رہائشی شہناز بی بی نے تھانہ شاہ نکڈر پولیس کو بتایا کہ گزشتہ صبح اس کی بہو نازیہ بی بی گھر کے قریب موجود تھی کہ نور اکبر، انتظار اور نوبہار نے مبینہ طور پر اسے گالیاں دیتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے ۔ شہناز بی بی کے مطابق وہ بہو کو چھڑوانے پہنچی تو ملزمان نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور نور اکبر نے سوٹے کا وار کرکے اس کے سر پر زخمی کردیا۔ شور پر فلک شیر اور فاروق موقع پر پہنچے اور دونوں خواتین کو چھڑوایا۔ درخواست گزار کے مطابق واقعہ کی وجہ نہری پانی کی باری کا تنازع ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments