ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم کا شہید کانسٹیبل محمد عمران کے گھر کا دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم نے شہید کانسٹیبل محمد عمران کے گھر کا وزٹ کیا اور شہید کے اہل خانہ سے تفصیلی ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈی پی او نے شہید کانسٹیبل کی شجاعت اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا شہید کی والدہ کے بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کہا، \"محمد عمران جیسے بہادر اور جری جوانوں کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہی آج شہری امن و سکون کی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ ہم سب آپ کے بیٹے محمد عمران کی طرح ہیں اور پولیس محکمے کا ہر فرد آپ کے ساتھ کھڑا ہے ۔ شہید کی یہ عظیم قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے پولیس ہمارا قیمتی اثاثہ اور محکمہ کا فخر ہیں، اور ان کے لواحقین کی دیکھ بھال کی ۔ فلاح و بہبود اور درپیش مسائل کا حل سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments