ممتاز سٹیڈیم شاہ پور صدر میں90 فیصد کام مکمل

ممتاز سٹیڈیم شاہ پور صدر میں90 فیصد کام مکمل

ممتاز سٹیڈیم شاہ پور صدر میں90 فیصد کام مکملشہریوں کو کھیلوں اور تفریح کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی ،عاصم شیر میکن

شاہ پور صدر (نامہ نگار) شاہ پور کے نوجوانوں اور کھیلوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، ممتاز اسٹیڈیم شاہ پور صدر میں 16 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ منصوبے میں ملٹی پرپز گراؤنڈ، والی بال گراؤنڈ، اوپن جم، لائٹس سے مزین جوگنگ ٹریک، بچوں کے لیے پلے ایریا، پویلین بلڈنگ، سیٹنگ اسٹیپس، پارکنگ ایریا اور دکانات کی تعمیر شامل ہے ۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو کھیلوں اور تفریح کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔یہ بات پارلیمانی سیکرٹری لائیوسٹاک سردار محمد عاصم شیر میکن نے ممتاز اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے سنیئر صحافی نمائندہ دنیا نیوز صفدر حسین کھوکھر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ٹھیکیدار نے منصوبے کے مختلف حصوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسٹیڈیم کی مجموعی لاگت 160 ملین روپے ہے جبکہ تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اس وقت فنشنگ کا کام جاری ہے ۔ ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...