سابقہ رنجش پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنادیا ، سنگین دھمکیاں
سابقہ رنجش پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنادیا ، سنگین دھمکیاں سلطان ٹاؤن کی زلیخاں بی بی کو ملزموں نے شدید زخمی کر دیا ، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش پر خاتون کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سلطان ٹاؤن کی رہائشی زلیخاں بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بنا پر اسے قابو کرلیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments