ناجائز منافع خوری نے غریب عوام کی مشکلات بڑھا دیں

 ناجائز منافع خوری نے غریب عوام کی مشکلات بڑھا دیں

ناجائز منافع خوری نے غریب عوام کی مشکلات بڑھا دیںکئی خاندانوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام بھی مشکل بنتا جا رہا

شاہپور صدر (نامہ نگار ) مہنگائی اور ناجائز منافع خوری نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے ۔ اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث شہریوں کا جینا دوبھر ہو گیا، جبکہ کئی خاندانوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام بھی مشکل بنتا جا رہا ہے ،شاہپور صدر اور نواحی علاقوں میں کیے گئے عوامی سروے کے دوران شہریوں اور دیہاتیوں نے مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سبزیاں، پھل، آٹا، دالیں، گھی، چینی اور دیگر بنیادی اشیائے خورونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔شہریوں کا کہنا تھا کہ بعض دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جبکہ پرائس کنٹرول کے ذمہ دار افسران اور متعلقہ عملہ بازاروں میں مؤثر چیکنگ کرنے میں ناکام نظر آ رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول فورس بھی عملی طور پر منظر سے غائب دکھائی دیتی ہے ، جس کے باعث دکاندار سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صارفین سے زائد قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...