زمیندار کی محنت کی کمائی چند لمحوں میں لٹ گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک نمبر 13 شمالی میں ایک زمیندار کی محنت کی کمائی چند لمحوں میں لٹ گئی۔
متاثرہ نوید اختر کے مطابق گزشتہ علی الصبح ایک شخص ڈیرہ سے ٹریکٹر فیٹ 480 پر سوار ڈیرے پر نصب ٹیوب ویل کی سولر ٹرالی سمیت پندرہ سولر پلیٹیں، مالیت بارہ لاکھ روپے ، اپنے ٹریکٹر کے پیچھے باندھ کر لے جا رہا تھاجس پر مزاحمت کی کوشش کی تو ملزم نے بندوق تان کر جان سے مار دینے کی دھمکی دی اور اسلحے کے زور پر ٹرالی و پلیٹیں لے کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments