گرین بس ٹرمینل کا معائنہ ،سرگودھا روٹ پر 7 بسیں چلانیکی تجویز
ٹرمینل اور بس اسٹاپس ایسی جگہوں پر قائم کیے جائیں ،اسسٹنٹ کمشنر شاہپور
شاہپور صدر (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر شاہپور یُسرا سہیل بٹ نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سرگودھا ملک طاہر کے ہمراہ شاہپور صدر اور شاہپور سٹی میں گرین الیکٹرک بس ٹرمینل کے قیام کے لیے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور مجوزہ جگہوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران گرین الیکٹرک بس سروس کے لیے مجوزہ مقامات کی موزونیت، دستیاب جگہ، شہریوں کی آسان رسائی، ٹریفک کے بہاؤ، سڑکوں کی صورتحال اور دیگر ضروری امور کا جائزہ لیا گیا۔ افسران نے مختلف مقامات کا موقع پر معائنہ کرتے ہوئے اس امر پر غور کیا کہ ٹرمینل اور بس اسٹاپس ایسی جگہوں پر قائم کیے جائیں جہاں شہریوں کو آمدورفت میں زیادہ سے زیادہ سہولت حاصل ہو اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر نہ ہو۔ذرائع کے مطابق شاہپور-سرگودھا روٹ پر 7 گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی تجویز زیرِ غور ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments