بھرتی کروانے کا جھانسہ دے کر 21 لاکھ روپے ہتھیا نے کا معاملہ تھانے پہنچ گیا

بھرتی کروانے کا جھانسہ دے  کر 21 لاکھ روپے ہتھیا نے  کا معاملہ تھانے پہنچ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرکاری محکمے میں اچھے عہدہ پر بھرتی کروانے کا جھانسہ دے کر 21 لاکھ روپے ہتھیا نے کا معاملہ تھانے پہنچ گیا۔

 تفصیل کے مطابق ساجد شہید کے علاقے کے رہائشی پرویز اور ملزم سہیل وارث کارپوریشن میں ملازم رہ چکے ہیں، ملزم نے مبینہ طور پر پرویز سے اس کے بیٹے کو ملازمت دلوانے کے عوض 21 لاکھ روپے طلب کیے ، جس پر اس نے زیور فروخت کرکے رقم ملزم کے حوالے کردی، تاہم بیٹے کو ملازمت نہ مل سکی اور رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر ملزم نے چیک دیاجو ڈس آنر ہوگیا، جس پر پولیس نے سہیل کے خلاف مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...