گریجویٹ کالج شاہپور خستہ حال ٹینکی طلبہ کیلئے خطرے کی نشانی
شاہپور صدر (نامہ نگار ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج بوائز شاہپور صدر میں پانی کی 40 سالہ پرانی اور خستہ حال ٹینکی طلبہ، اساتذہ اور کالج عملے کے لیے ممکنہ خطرے کی علامت بن گئی۔
ٹینکی کی حالت انتہائی خراب ہونے کے باعث اس کے کسی بھی وقت زمین بوس ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ، جبکہ مناسب صفائی نہ ہونے کے باعث طلبہ کو مبینہ طور پر غیر معیاری اور مضرِ صحت پانی استعمال کرنا پڑ رہا ہے ،ذرائع کے مطابق کالج کی پانی کی ٹینکی گزشتہ کئی برس سے خستہ حالی کا شکار ہے اور اس کے مختلف حصوں میں دراڑیں اور کمزوری واضح طور پر دکھائی دیتی ہے ۔ کچھ عرصہ قبل ٹینکی کا ایک حصہ اچانک گر گیا تھا، جس کے نتیجے میں پانی کی فراہمی کے لیے نصب موٹر پمپ بھی ٹوٹ کر خراب ہوگیا۔ بعد ازاں موٹر پمپ کی مرمت کروا کر اسے دوبارہ فعال کر دیا گیا، تاہم ٹینکی کی بنیادی خستہ حالت تاحال برقرار ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینکی کی موجودہ حالت کے باعث اس کی باقاعدہ صفائی بھی ایک مشکل مرحلہ بن چکی ہے ، کیونکہ صفائی کے لیے ٹینکی پر چڑھنے والے عملے کو مزید حصہ گرنے کا خدشہ رہتا ہے ۔ اس صورتحال کے باعث ٹینکی میں ذخیرہ کیے جانے والے پانی کی صفائی اور معیار کے حوالے سے بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کالج میں بڑی تعداد میں طلبہ روزانہ پانی استعمال کرتے ہیں، اس لیے پانی کی ٹینکی کی حالت اور صفائی کا معاملہ طلبہ اور عملے کی صحت و سلامتی سے براہِ راست متعلق ہے ۔طلبہ اور والدین کا کہنا ہے کہ خستہ حال ٹینکی کا بروقت معائنہ اور مرمت نہ کی گئی تو خدانخواستہ کوئی ناخوشگوار حادثہ پیش آ سکتا ہے ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ محکمہ کے ماہر انجینئرز سے ٹینکی کا فوری تکنیکی معائنہ کرایا جائے ،
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments