سابقہ شوہر کو موبائل فون پر دھمکیاں ،مقدمہ درج

سابقہ شوہر کو موبائل فون پر  دھمکیاں ،مقدمہ درج

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سابقہ بیوی کی سابقہ شوہر کو موبائل فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں سابق شوہر کی درخواست پر سابقہ بیوی کے خلاف تھانہ سلانوالی پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی چک نمبر 112 شمالی کے رہائشی مسمی قیوم ظفر ولد ظفر اقبال نے تھانہ سلانوالی پولیس کو ایک درخواست واگزار کی تھی جس میں کہا گیا کہ میری سابقہ سالی مسماتہ ش م نے مجھ سے 24 ہزار روپے بطور قرض لیے ہوئے تھے اور میری سابقہ اہلیہ رقم کی واپسی کے سلسلہ میں ضامن تھی میں نے بار بار اپنی سابقہ سالی کو رقم کی ادائیگی کے لیے کہا مگر میری سابقہ سالی ٹال مٹول کرتی رہی جس پر میں نے بذریعہ کونسل لیگل نوٹس بھجوایا۔ تو سابقہ اہلیہ نے برا منایا اور مجھے واٹس ایپ میسج کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے مجھے جان سے مار دینے کا کہا جس کی ریکارڈنگ موجود ہے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...