فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں کی کامیابی پر مبارک باد

 فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں  کی کامیابی پر مبارک باد

بھیرہ(نامہ نگار)سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن حاجی شیخ خالد محمود زرگر نے چیمبر انتخابات میں فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداران اور ارکان کو مبارکباد دی ہے ۔

 انہوں نے کہا ہے کہ فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں کی کامیابی کاروباری برادری کے اعتماد کا مظہر ہے اور امید ہے کہ نومنتخب قیادت سرگودھا کی تاجر و صنعتکار برادری کے مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور صنعت و تجارت کی ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی حاجی شیخ خالد محمود زرگر نے نومنتخب نمائندگان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کاروباری برادری کے وسیع تر مفاد میں متحد ہو کر کام کریں گے اور سرگودھا میں تجارت و صنعت کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...