شادی شدہ خاتون بیٹے سمیت پراسرار طور پر لاپتہ

شادی شدہ خاتون بیٹے  سمیت پراسرار طور پر لاپتہ

کندیاں(نمائندہ دنیا)پپلاں کے علاقے قدیمی وانڈھی ڈتہ موچی سے شادی شدہ خاتون تسلیم بی بی اپنے تین سالہ بیٹے صائم سمیت پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ۔

خاتون کے شوہر اللہ بخش کی جانب سے پولیس کو دی گئی اطلاع کے مطابق تسلیم بی بی کے ہمراہ پانچ لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور ایک لاکھ دس ہزار روپے نقدی بھی موجود تھی اطلاع کے مطابق خاتون اور اس کا تین سالہ بیٹا اچانک گھر سے لاپتہ ہوئے جس کے بعد اہل خانہ نے تلاش شروع کی تاہم دونوں کا سراغ نہ مل سکا واقعے کی اطلاع پپلاں پولیس کو دی گئی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاتون اور بچے کی تلاش شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...