موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار،
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 لاکھ 63 ہزار روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلیے ،ایس ایچ او سٹی صفدر اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان رمضان اور حسنین کو گرفتار کیا۔، جن کے قبضے سے 2 لاکھ 63 ہزار روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئے ۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ چوری کی وارداتوں سے متعلق دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments