خاتون اور اسکے تین کمسن بچوں کی پر اسرار گمشدگی معمہ بن گئی

 خاتون اور اسکے تین کمسن بچوں  کی پر اسرار گمشدگی معمہ بن گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اتفاق کالونی سے خاتون اور اسکے تین کمسن بچوں کی پر اسرار گمشدگی معمہ بن گئی پولیس کے مطابق محمد بلال نے پولیس کو بتایا کہ ۔۔۔

اس کی 31 سالہ اہلیہ مسماۃ(ن)نے والد کے گھر جانے کی اجازت مانگی، جس پر اسے شام تک واپس آنے کا کہا گیا، تاہم شام کو گھر واپسی پر بیوی اورتینوں بچے گھر میں موجود نہ تھے ،سسرال سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ وہ ان کے گھر بھی نہیں پہنچی، جس کے بعد رشتہ داروں اور مختلف مقامات پر تلاش کے باوجود خاتون اور بچوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔کے خاتون اور بچوں کی تلاش اور واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...