بیمار جانور ذبح کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،مقدمہ درج
بیمار جانور ذبح کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،مقدمہ درج بیمار جانور کا گوشت انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ، حکام
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر اقصیٰ خالد نے غیر معیاری اور مضرِ صحت گوشت کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مانگنی کے رہائشی ذوالفقار نامی شخص کو بیمار جانور ذبح کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران جانور کا موقع پر معائنہ کروایا۔ ڈاکٹری معائنے میں گوشت غیر معیاری، مضرِ صحت اور انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں قرار دیا گیا۔ فوڈ سیفٹی حکام کے مطابق بیمار جانور کا گوشت انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔واقعے پر متعلقہ قوانین کے تحت ذوالفقار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر اقصیٰ خالد نے کہا کہ شہریوں کو معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے غیر معیاری گوشت اور خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments