مستحق طالبات کیلئے 3 لاکھ 75 ہزار روپے کی مالی معاونت

مستحق طالبات کیلئے 3 لاکھ 75 ہزار روپے کی مالی معاونت

مستحق طالبات کیلئے 3 لاکھ 75 ہزار روپے کی مالی معاونتفلاحی اقدام سے مستحق طالبات کو تعلیم جاری رکھنے میں معاونت حاصل ہوگی

شاہپور صدر (نامہ نگار)گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شاہپور صدر میں مستحق اور قابل طالبات کی تعلیمی معاونت کا سلسلہ جاری ہے ۔ میاں محمد عثمان پراچہ مرحوم کے دیرینہ دوست، معروف قانون دان حاجی میاں عطا محمد بھٹہ ایڈووکیٹ مرحوم کے صاحبزادے میاں عامر عطا بھٹہ ایڈووکیٹ نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شاہپور صدر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چوہدری نصر گوندل ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔ میاں عامر عطا بھٹہ ایڈووکیٹ نے مستحق اور قابل طالبات کے انٹرویوز کیے اور ان کی تعلیمی ضروریات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر 120 مستحق طالبات کو مجموعی طور پر تقریباً 3 لاکھ 75 ہزار روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی، جو فیس میں رعایت اور فیس معافی کی صورت میں دی گئی۔ اس فلاحی اقدام سے مستحق طالبات کو اپنی تعلیم جاری رکھنے میں معاونت حاصل ہوگی۔کالج کے پرنسپل میاں اکرم اور دیگر انتظامیہ نے اس فلاحی اقدام پر معزز شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور میاں محمد عثمان پراچہ مرحوم کی سماجی و فلاحی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے بلندیِ درجات کی دعا کی ،میاں محمد عثمان پراچہ مرحوم نے تحصیل شاہپور میں اپنی ذاتی حیثیت میں متعدد فلاحی منصوبوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان خدمات میں LRBT ہسپتال کے لیے تعاون، ڈی پی ایس سکول کے لیے جگہ اور عمارت کی فراہمی، THQ ہسپتال شاہپور میں ایمرجنسی بلاک اور ویٹنگ روم، ہڈی جوڑ کے مریضوں کے لیے الگ وارڈ، متعدد واٹر فلٹریشن پلانٹس، ہسپتال میں اپنی جیب سے ادویات کی فراہمی، جبکہ مستحق طلباء و طالبات کے لیے یونیفارم، کتابیں اور فیسوں کی ادائیگی سمیت تحصیل بھر میں متعدد فلاحی کام شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...