چور کریانہ اسٹور کی چھت پھاڑ کر صفایا کر گئے

 چور کریانہ اسٹور کی چھت  پھاڑ کر صفایا کر گئے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) 7 نواحی گاؤں ڈیرہ قدیم میں چور کریانہ اسٹور کی چھت پھاڑ کر صفایا کر گئے۔

 پولیس کے مطابق شمس الحق نے گزشتہ صبح دکان کھولی اورپڑتال کرنے پر چھت کی ٹائلیں اکھڑی ہوئی اور دکان کا سامان بکھرا پڑا تھا، جبکہ گلے میں موجود 60 ہزار روپے نقدی، 36 ہزار روپے مالیت کے سگریٹ، 27 ہزار روپے مالیت کا گھی اور 33 ہزار روپے کا دیگر خوردونوش سامان غائب پایا گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، دکان مالک کی درخواست پر تھانہ ساہیوال میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...