صرافہ بازار میں دکان پر کام کرنیوالا 18 سالہ نوجوان اچانک لاپتہ

صرافہ بازار میں دکان پر کام کرنیوالا 18 سالہ نوجوان اچانک لاپتہ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) صرافہ بازار میں دکان پر کام کرنے والا 18 سالہ نوجوان اچانک لاپتہ ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق اقبال کالونی کے رہائشی خرم عباس کا بیٹا زین علی گزشتہ سہ پہر ساڑھے تین بجے صرافہ بازار میں واقع اپنی دکان سے یہ کہہ کر نکلا کہ ابھی واپس آتا ہوں، تاہم تاحال گھر واپس نہیں پہنچا، نوجوان کے دونوں موبائل فون بھی مسلسل بند جا رہے ہیں، خرم عباس نے نامعلوم شخص کی جانب سے بیٹے کو اغوا کیے جانے کا قوی شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس کو آگاہ کیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے نوجوان کی تلاش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...