اداروں کے خلاف مبینہ نازیبا گفتگو پر مقدمہ درج
کندیاں(نمائندہ دنیا)ہرنولی میں اداروں کے خلاف مبینہ نازیبا گفتگو پر مقدمہ درج چک نمبر 12 ایم ایل کے رہائشی فہد حسن خان عرف عمران نیازی کے خلاف۔۔۔
اداروں کے بارے میں مبینہ طور پر نازیبا اور نامناسب الفاظ استعمال کرنے اور نوجوانوں کو اشتعال دلانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق فہد حسن خان مبینہ طور پر اسماعیل ہوٹل ہرنولی میں بیٹھ کر مذکورہ اداروں کے خلاف گفتگو کررہا تھا، جسے موقع پر موجود ہرنولی پولیس کے ڈی ایف سی نے سنا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments