مسلح افراد کی مبینہ فائرنگ سے دو نوجوان شدید زخمی

مسلح افراد کی مبینہ فائرنگ سے دو نوجوان شدید زخمی

ثمر، احسن اور شہریار نے مبینہ طور پر دونوں کو شدید دھمکیاں دیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سکیسر کے مین چوک میں مسلح افراد کی مبینہ فائرنگ سے دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق سکیسر کے رہائشی زاہد منیر اپنے ساتھی محمد شہباز کے ہمراہ مین چوک میں موجود تھا کہ ثمر، احسن اور شہریار مبینہ طور پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر وہاں پہنچے ، شہریار نے مبینہ طور پر دونوں کو دھمکیاں دیں اورفائرنگ کرکے محمد شہباز اورزاہد منیر کو زخمی کر دیا جنہیں موقع پر موجود افراد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کیا، پولیس کے مطابق زخمی زاہد منیر نے بیان میں الزام عائد کیا کہ چند روز قبل ملزمان سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس کی رنجش پر تینوں نے باہم مشورہ کرکے حملہ کیا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...