خاتون کو نشہ آور چیز پلا کر دوسری سے اسلحہ کے زور پر زیادتی

خاتون کو نشہ آور چیز پلا کر دوسری  سے اسلحہ کے زور پر زیادتی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)خاتون کو نشہ آور چیز پلا کر جبکہ دوسری کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر زیادتی کا الزام، پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرلیے۔

 نواحی مدینہ کالونی میں پیزا ڈیلیوری ورکر کی اہلیہ سلمیٰ پروین کو نامعلوم مسلح شخص نے گھر میں داخل ہو کر پستول کے زور پر یرغمال بنایا، اور مبینہ زیادتی کے بعد فرار ہوگیا، دوسرے واقعے میں لاری اڈہ کی رہائشی نگینہ بی بی نے الزام عائد کیا کہ چک نمبر 103 جنوبی کے حامد علی نے اسے گھر بلا کر چائے میں مبینہ طور پر نشہ آور چیز پلا دی، اور اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،ملزم نے خاتون پر بہیمانہ تشدد بھی کیا دونوں خواتین کی درخواستوں پر تھانہ صدر بھلوال اور تھانہ عطا شہید پولیس نے نامعلوم مسلح شخص اور حامد علی کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...