پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام ضروری ،عبدالخالق گجر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  استحکام ضروری ،عبدالخالق گجر

خوشاب(نمائندہ دُنیا)مرکزی انجمن تاجران جوہر آباد کے سرپرست ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر چوہدری عبدالخالق گجر نے کہا ہے کہ مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کر نے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام ضروری ہے۔

حکومت کی جانب سے روزانہ کی بنیادوں پر تیل کی قیمتوں کے تعین سے ہر شعبے سے وابستہ افراد کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا ستم ظریفی یہ ہے کہ پٹرولیم کے کاروبار سے وابستہ پٹرول پمپوں کے مالکان کو بھی یہ معلوم نہیں ہوتا کہ صبح پٹرول کی نئی قیمت کیا ہو گی؟ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتی ہیں جس کی وجہ سے صارفین کے ساتھ ساتھ کاروباری افراد بھی اس غیر یقینی صورحال سے پریشان ہیں کاروباری ادارے بھی اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ اگلی صبح مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ نے نئے برخ کیا ہوں گیم اس لئے ضروریہ ہے کہ حکومت عوام کو اس غیر یقینی صورتحال سے نکالنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...