گاڑیوں کو مناسب انداز میں روک کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر
میانوالی(نامہ نگار)ضلع میانوالی میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹیو سروسز ڈاکٹر احسان الحق نے تحصیل عیسیٰ خیل کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور۔۔۔
مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس، فکسڈ ٹیموں اور موبائل پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈاکٹر احسان الحق نے کالا باغ پل پر قائم ٹرانزٹ پوائنٹ کا خصوصی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹرانزٹ پوائنٹ پر تعینات پولیس سکیورٹی اہلکار کو ہدایت کی کہ آنے جانے والی گاڑیوں کو مناسب انداز میں روک کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں۔انہوں نے فکس ٹیم ترگ اور سلطان خیل کا بھی معائنہ کیا، یونین کونسل ترگ اور یونین کونسل سلطان خیل میں گھر گھر جا کر کلسٹر کو بھی کراس چیک کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments