مختلف علاقوں کے ریونیوو دیگر کورٹ کیسز کی سماعت
خوشاب(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ضلع کے مختلف علاقوں کے ریونیوو دیگر کورٹ کیسز کی سماعت کی۔
دوران سماعت سینیئر وکلا، پٹواریوں اور درخواست گزار سائلین نے خود اپنی شکایت، اپیل بحث ، درستگی ریکارڈ، رٹ پٹیشن،منسوخی پٹہ ودیگرکورٹ کیسز پیش کیے اور ان پر پر جرح وبحث کی گئی ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات صادر کیے۔ ور ہدایت کی کہ ریونیو کے متعلقہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں اور جن کیسوں میں کوئی درخواست گزار سائلین یا انکے وکلا پیش نہ ہو سکے انکو ایک موقع دیا جائے۔ انہوں ہدایت کی کہ آج جو کیسسز سنیں گے ان پر عملدرآمد کے حوالے سے آئندہ سماعت پر اگاہ کیا جائے ۔ غیر حاضر درخواست گزاروں کو آئندہ پیشی پر اپنی حاضری یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments