6کیسز ڈرگ کورٹ بھجوانے کی منظوری دیدی گئی
کیسز میں 7فریقین کو وارننگ ،ایک غیر حاضر فریق کو دوبارہ طلب
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ نبیل سلیم،ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر انوار ارشد، ڈرگ انسپکٹر عامر حفیظ، ڈرگ انسپکٹر نوشہرہ حافظ محمد عمران، کوالٹی ڈرگ کنٹرول سیکرٹری احمد خان سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈرگ اتھارٹی خوشاب اور تحصیل نوشہرہ سمیت ضلع کی دیگر تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹرز نے میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق ڈپٹی کمشنر خوشاب کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر مختلف کیسز ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے سامنے پیش کیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے فارمیسی مالکان کا موقف سننے اور متعلقہ ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد 6کیسز ڈرگ کورٹ بھجوانے کی منظوری دی، جبکہ دیگر کیسز میں 7فریقین کو وارننگ جاری کی گئی۔ ایک غیر حاضر فریق کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت مقرر کر دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈرگ کنٹرولر اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی طور پر چلنے والے میڈیکل سٹورز، زائدالمیعاد اور غیر معیاری ادویات کی فروخت میں ملوث ویئر ہاسز، کمپنیوں اور فارمیسیز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments