بیگ سے 52 ہزار روپے اور اہم دستاویزات چوری

بیگ سے 52 ہزار روپے  اور اہم دستاویزات چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈیری روڈ پر رکشہ سوار خاتون ٹیچر کو مبینہ طور پر دھوکے سے اتار کر اس کے بیگ سے 52 ہزار روپے اور اہم دستاویزات چوری کرلی گئیں۔

 پولیس کے مطابق گورنمنٹ ٹیچر نسیم اکرم سکول سے چھٹی کے بعد ایک رکشے میں سوارہوئی، جہاں پہلے سے دو خواتین بھی موجود تھیں۔ کچھ دیر بعد ایک خاتون نے الٹیاں کرنے کا بہانہ کیا تو رکشہ ڈرائیور نے اسے کپڑے خراب ہونے کا کہہ کر نیچے اتار دیا اور رکشہ لے کر فرار ہوگیا۔ خاتون ٹیچر کا کہنا ہے کہ بیگ ہلکا محسوس ہونے پر چیک کیا تو اس میں موجود والٹ غائب تھا جس میں سروس کارڈ، شناختی کارڈ اور تقریباً 52 ہزار روپے موجود تھے ۔ متاثرہ ٹیچر کے مطابق رقم میں ایک ساتھی ٹیچر کی کمیٹی کے پیسے اور اس کی اپنی ضروریات کے لیے رقم شامل تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...