شہید کانسٹیبل فضل رانجھا کی نماز جنازہ پولیس لائنزمیں ادا

شہید کانسٹیبل فضل رانجھا کی نماز جنازہ پولیس لائنزمیں ادا

شہید کانسٹیبل فضل رانجھا کی نماز جنازہ پولیس لائنزمیں ادا نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، پولیس افسران کی شرکت ، آبائی گاؤں سپردِ خاک

کوٹ مومن(نمائندہ دنیا)دورانِ ڈیوٹی فائرنگ کے واقعہ میں شہید ہونے والے سرگودھا پولیس کے کانسٹیبل فضل رانجھا کی نماز جنازہ پولیس لائنز سرگودھا میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم، لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے اعلیٰ افسران، ممبران پنجاب اسمبلی، پولیس افسران و ملازمین، دیگر اعلیٰ عہدیداران اور سول سوسائٹی کے نمائندگان سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کانسٹیبل فضل رانجھا کو سلامی پیش کی۔ ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے شہید کی فرض شناسی، بہادری اور محکمانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ شہید کانسٹیبل فضل رانجھا نے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پولیس فورس کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ شہید کے ورثاء ہمارے اپنے ہیں، جنہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔بعدازاں شہید کانسٹیبل فضل رانجھا کا جسد خاکی تدفین کے لیے ان کے آبائی گاؤں نصیر پور کلاں روانہ کر دیا گیا، جہاں آہوں اور سسکیوں کے درمیان ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، پولیس افسران و اہلکاروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ہر آنکھ اشک بار تھی اور فضا سوگوار رہی۔نماز جنازہ میں ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم، ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ، ڈی ایس پی کوٹ مومن ناصر محمود پنوں، ایس ایچ او ناصر جوڑا سمیت پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...