میانوالی سے سی پیک انٹر چینج کوٹ بیلیاں ،انٹر چینج داؤد خیل مکمل بند
میانوالی سے سی پیک انٹر چینج کوٹ بیلیاں ،انٹر چینج داؤد خیل مکمل بند موسی خیل ڈھک پہاڑی نمل یونیورسٹی کے قریب کنٹینر سے راستہ بند کر دیا گیا
میانوالی (نامہ نگار)پی ٹی آئی احتجاج اور ورکرز کی آمد و رفت روکنے کے لیئے میانوالی سے سی پیک انٹر چینج کوٹ بیلیاں ،انٹر چینج داؤد خیل،کو مکمل بند کر دیا گیا ہے اور موسی خیل ڈھک پہاڑی نمل یونیورسٹی کے قریب کنٹینر سے راستہ بند کر دیا گیا ہے ،چشمہ بیراج کے قریب پنجاب ، کے پی کے باونڈری پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے بین الصوبائی راستے کو سیل کرنے کی تیاریاں شروع ہیں چشمہ بیراج کو سیل نہیں کیا گیا۔تاہم ادھر چشمہ تا ڈی آئی خان پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے مسافر خوار ہو رہے ہیں اور ٹرانسپورٹ اڈے بند ہونے سے ٹرانسپورٹر ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے ہیں چیک پوسٹوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔اور مختلف چیک پوسٹوں پر پولیس کے اضافی دستے بھی پہنچ چکے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments