جعلی نمبر پلیٹ لگے دو موٹرسائیکل برآمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پولیس نے جعلی نمبر پلیٹ لگے دو موٹرسائیکل برآمد کر کے ملزمان کو حوالات بند کر دیا۔
کوٹھیاں امیر چند کے قریب چیکنگ کے دوران پولیس نے حسنین نامی شخص ،اسی طرح 88شمالی کے قریب چیکنگ کے دوران پولیس نے 95شمالی کے رہائشی شہزاد کو روک کر موٹرسائیکلوں کی جانچ پڑتا ل کی تو نمبر پلیٹس جعلی نکلیں ، جس پر ملزمان کو حوالات میں بند کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments