مزدور کا 6سالہ بیٹاسڑک کراس کرتے کار کی ٹکر سے جاں بحق
بچہ دکان سے چیزیں خریدنے روڈ کراس کر رہا تھا ،اور کار کو اپنی تحویل میں لے لیا
واں بھچراں(نمائندہ دنیا )مزدور کا 6 سالہ بیٹاسڑک کراس کرتے حادثہ کا شکار ہو گیا۔ تیز رفتار کار کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیاگزشتہ روز واں بھچراں کے علاقہ مطلوب آباد کے رہائشی مزدور ڈرائیور جاوید کا چھ سالہ بچہ نعمان روڈ کی دوسری طرف دکان سے چیزیں خریدنے روڈ کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار کار کی زد میں آگیا۔ اور بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی واں بھچراں پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور کار کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments