بیوی کو دھمکانے کیخلاف درخواست دینے پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی علاقے اوتیاں میں گھر پر فائرنگ اور بیوی کو دھمکانے کے خلاف درخواست دینے کی رنجش پر 6 مسلح افراد نے مبینہ طور پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔۔۔
رب نواز نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بیٹے بلال احمد کو محمد ممتاز عرف ماگھو، مصری مسلم شیخ، رضوان، شہباز، حسن موچی اور شعبان مہاجر مبینہ طور پر سوٹوں، بندوق، پسٹل اور پائپوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments