تعلیمی ادارے کے سامنے ہوائی فائرنگ، طالب علم گرفتار

تعلیمی ادارے کے سامنے  ہوائی فائرنگ، طالب علم گرفتار

خوشاب (نمائندہ دنیا )خوشاب پولیس نے نجی تعلیمی ادارے کے سامنے ہوائی فائرنگ کرنے اور ساتھی طالب علم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں علی پور خوشاب کے رہائشی طالب علم فیضان حیدر مغل کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 337-H(2) اور 506 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم فیضان حیدر کا شوالہ کے رہائشی فرسٹ ایئر کے طالب علم علی اصغر کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس کے بعد اس نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ بعدازاں ملزم مبینہ طور پر مسلح ہو کر تعلیمی ادارے کے سامنے پہنچ گیا اور علی اصغر پر حملے کی نیت سے وہاں موجود رہا۔پولیس کے مطابق ملزم کے جارحانہ رویے کا علم ہونے پر علی اصغر نے اپنے بھائی کو اطلاع دی۔ جو اسے بچانے کے لیے موقع پر پہنچ گیا۔ اس دوران ملزم نے مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کی اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...